بیروت،تل ابیب:(مشرق نیوز)اسرائیلی دہشتگردی ،لبنان پر حملے،18افراد شہید،حزب اللہ کابھرپور جوابی وار،ٹینک کو دھماکے سے اڑا دیا،بٹالین کمانڈر سمیت 4 صہیونی فوجی ہلاک،امریکہ وقطر کی ثالثی سے اسرائیل ،حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔
لبنان کی وزات کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں 18 افراد شہید،33 زخمی ہوگئے ،اسرائیلی فوج نے کہاجنوبی و مشرقی لبنان میں حزب اللہ کے 80 سے زائد اہداف کو نشانہ بناکرمتعدد جنگجووں کو ہلاک کردیا،شدید ترین بمباری سے رہائشی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔
دریں اثنا لبنان کے جنوبی علاقے کفر تبنیت میں جھڑپوں کے دوران حزب اللہ نے جوابی حملے میں اسرائیلی فوج کے ٹینک کو دھماکے سے اڑا دیا،بٹالین کمانڈر سمیت 4 فوجی مارے گئے،ہلاک ہونے والوں میں 32 سالہ لیفٹیننٹ کرنل ڈور گیدیلیا بین سیمہون بھی شامل ہیں، ایک اور ڈرون حملے میں 5 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ، ریزرو افسر کی حالت تشویشناک ہے۔
بعدازاں اسرائیل ،حزب اللہ کے درمیان لبنان میں جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا،اسرائیلی میڈیا کے مطابق معاہدہ امریکہ ،قطر کی ثالثی سے طے پایا ،امریکا نے اسرائیل ،قطر نے ایران سے بات چیت کی،جنگ بندی نافذ ،اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے بفر زون میں موجود رہے گی،اسرائیل نے خبردار کیا حزب اللہ کی جانب سے کوئی حملہ کیا گیا تو جواب دیا جائے گا۔
لبنان ، شدید جھڑپوں کے بعد اسرائیل ،حزب اللہ میں جنگ بندی پر اتفاق


















