امریکہ ایران معاہدہ پر اسرائیلی مایوس، نیتن یاہو کی شکست قرار دیدیا

تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیلی وزیر بن گویر ایران امریکا معاہدے پر سیخ پا ہوگئے اور معاہدہ ماننے سے انکار کردیا۔اسرائیل کے انتہائی دائیں بازوکے قومی سلامتی وزیربن گویرنے ایران امریکا معاہدے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا معاہدہ ہمیں پابندنہیں کرتا، ہم اس معاہدے میں پارٹی نہیں ہیں۔بن گویر نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ ہماری سلامتی کی ضمانت فراہم نہیں کرتا، ہم حزب اللہ کے مکمل خاتمے سے کم کسی بھی چیز پر مطمئن نہیں ہو سکتے۔اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کے زیر قبضہ زمین کےایک انچ سے بھی دستبردارنہیں ہونگے۔ دریں اثناءاسرائیلی تجزیہ کار گیڈون لیوی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران معاہدہ نیتن یاہو کی ذاتی شکست ہے،اصل امتحان ابھی باقی ہے اور یہ دیکھنا ہو گا کہ امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل کو کس حد تک قابو میں رکھنے میں کامیاب ہوتے ہیں ، تاہم موجودہ معاہدے میں اسرائیل کو مذاکراتی عمل سے مکمل طور پر باہر رکھا گیا، جس کے باعث تل ابیب کے پاس صرف تخریبی کارروائیوں کا راستہ بچا ہے۔