آئینی عدالت نے نگران دور میں کی گئی بھرتیوں کوخلاف قانون قراردے دیا


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نگران دور حکومت میں کی گئی بھرتیاں خلاف قانون،آئینی عدالت نے ملازمین کی برطرفی کےلئے بنائے گئے قانون کو آئین کے مطابق قرار دے دیا ۔

جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا نگراں حکومتوں کا بنیادی کام صرف روزمرہ کے امور سرانجام دینا ہوتا ہے وہ ایسے فیصلے نہیں کر سکتیں جو مستقل نوعیت کے ہوں،نگران حکومت کبھی بھی منتخب حکومت کے مساوی اختیارات کی حامل نہیں ہوتی ،ہر اقدام الیکشن کمیشن کی پیشگی منظوری سے مشروط ہوتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا سرکاری ملازمین کی بھرتیاں مستقل نوعیت کا عمل ہیں، عارضی یا روزمرہ امور کا حصہ قرار نہیں دیا جا سکتا،خیبرپختونخوا ملازمین برطرفی ایکٹ 2025 بنیادی حقوق کےخلاف نہیں ،برطرف ملازمین کی اپیلیں مسترد کی جاتی ہیں۔