قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کہاں کہاں عید منائیں گے؟

لاہور (سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سکواڈ میں شامل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عید اپنے اہل خانہ کے ساتھ منانے کیلئے اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔

ٹیم ذرائع کے مطابق قومی سکواڈ عید کی تعطیلات کے بعد جمعرات کو دوبارہ اسلام آباد میں اکٹھا ہوگا جہاں کھلاڑی سیریز کی تیاریوں کا آغاز کریں گے۔ قومی ٹیم 29 مئی کو بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے 30 مئی کو کھیلا جائیگا۔