بیجنگ (مشرق نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران بیجنگ میں صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی صدر نے شہبازشریف سے گفتگو میں کہا کہ چین اور پاکستان نے ایک ناقابل شکست روایتی دوستی قائم کی ہے۔
انکا کہنا ہے کہ چین اپنی ہمسایہ سفارتکاری میں پاکستان کیساتھ تعلقات کو ترجیح دیتا ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہباز شریف کو پرانا دوست قرار دیا۔
انہوں نے دنیا بھر اور بالخصوص مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام میں پاکستان کے تعمیری کردار کو بھی سراہا۔
دنیا میں امن کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں: چینی صدر



















