بانی پی ٹی آئی کی بینائی خطرناک بیماری کی وجہ سے ختم ہوئی، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بانی پی ٹی آئی کے سابق مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی کی بینائی خطرناک بیماری کی وجہ سے ختم ہوئی۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا خطرناک بیماری سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن وجہ ہے ،بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا فوری علاج ہونا چاہیے، ذمے داری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے،فوری ہسپتال منتقل کرکے علاج شروع کیا جائے۔