پاکستان ،چین کا دہشتگردوں کیخلاف دوٹوک موقف، تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

بیجنگ:(مشرق نیوز)پاکستان ،چین کا دہشتگردوں کیخلاف دوٹوک موقف،سٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ،وزیر اعظم شہباز شریف کی دورہ چین کے موقع پر ہونےوالی ملاقاتوں، معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پرمشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 23 سے 26 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کیا،چینی صدر شی جن پنگ ،وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں کیں ، 75 سالہ سفارتی تعلقات کی تقریبات منعقد کی گئیں، دونوں ممالک نے افغانستان کے معاملے پر ایک دوسرے سے قریبی رابطہ رکھنے ،سٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کالعدم ٹی ٹی پی، ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ (ای ٹی آئی ایم) اور کسی گروہ کو کوئی زمین استعمال کرکے علاقائی سلامتی کونقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائےگی،پاکستان نے ون چائنا پالیسی پر مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہاپاکستان تائیوان کے معاملے پر چین کی مکمل حمایت کرتا ہے،چین نے پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ اور سی پیک 2.0 کے اعلیٰ معیار کی ترقی اور گوادر پورٹ کو علاقائی رابطہ مرکز بنانے پر اتفاق کیا۔

اعلامیے کے مطابق قراقرم ہائی وے تھاکوٹ رائیکوٹ منصوبہ مرحلہ وار مکمل کرنے، خنجراب پاس کے ذریعے پاک چین زمینی رابطے مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ دیگر ممالک کو بھی سی پیک منصوبوں میں شمولیت کی دعوت دی گئی ،ٹیکسٹائل و ہوم اپلائنسز کے شعبوں میں صنعتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ،معدنیات، تیل و گیس شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا،چین نے پاکستانی زرعی مصنوعات کو مزید رسائی دینے پر آمادگی ظاہر کردی، دونوں ممالک کے درمیان مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل معیشت ،ٹیکنالوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، چین 2025 سے 2029 تک پاکستان کیلئے 3 ہزار تربیتی مواقع فراہم کرےگا، 2پاکستانی خلا بازوں کی چین میں تربیت پر بھی اتفاق کیا گیا، پاکستانی خلا باز چین کے سپیس سٹیشن جانےوالے پہلے غیر ملکی خلا باز بن سکتے ہیں۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان ،چین کے درمیان دفاعی و انسداد دہشتگردی تعاون مزید بڑھانے ،پاکستان میں چینی شہریوں و منصوبوں کی سکیورٹی مزید سخت بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا، چین نے سلامتی کونسل میں کردار سمیت ایران ،امریکہ جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔