پاک فوج سی پیک کی تعمیر کےلئے مکمل تعاون جاری رکھے گی، فیلڈ مارشل


بیجنگ:(مشرق نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے پاک فوج سی پیک کی تعمیر کےلئے مکمل تعاون جاری رکھے گی۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے وزیر خارجہ وانگ ای نے ملاقات کی،سید عاصم منیر نے کہا پاک چین لازوال ،آہنی دوستی پرپاکستان فخر محسوس کرتا ہے، حالیہ برسوں میں چین کا عالمی مقام اور اثر و رسوخ مسلسل بڑھا ،چینی صدر کے 4 عالمی اقدامات اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے عالمی امن و ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا پاکستان قابل اعتماد ،موثر ثالث ،تمام فریق اعتماد کرتے ہیں، چین پاکستان کی کوششوں کو سراہتا اور حمایت کرتا ہے، امن کا حصول مشکل لیکن بالآخر قائم ہو کر رہے گا،عالمی و علاقائی حالات جیسے بھی تبدیل ہوں پاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے۔