واشنگٹن،تہران :(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)جنگ بندی کی خلاف ورزی،امریکہ کے ایران میں فضائی حملے، ڈرون لانچنگ تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
سینٹ کام نے کہا امریکی فوج نے جنوبی ایران میں فضائی حملے کیے، ڈرون لانچنگ تنصیبات ، بارودی سرنگیں بچھانےوالی ایرانی کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا،اپنی فورسز کو ایرانی افواج کی جانب سے لاحق خطرات سے بچانے کیلئے دفاعی کارروائی کی گئی۔
دریں اثنا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا آبنائے ہرمز نے کسی طرح کھلنا ہی ہے،ایران کےساتھ معاہدے کی زبان اور الفاظ پر مذاکرات میں چند دن لگ سکتے ہیں،میراخیال ہے ابتدائی دستاویز میں مخصوص زبان پر بہت سی باتیں کرنے کی ضرورت ہے۔
ادھر پاسداران انقلاب گارڈز نے امریکی ایم کیو9 ڈرون مار گرایا،ایف 35 فائٹر جیٹ پر بھی فائرنگ کی گئی۔
پاسداران انقلاب نے کہاجنگ بندی کی خلاف ورزی پرجوابی کارروائی کاحق محفوظ رکھتے ہیں۔
مسلح افواج کے سینئر ترجمان ابوالفضل شکارچی نے کہا کسی بھی نئی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا،جنگ مسلط کی گئی توخطے کی سرحدوں سے باہر تک پھیل جائیگی،دشمن کسی بھی مہم جوئی سے گریز کرے،ایران ہرقسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔
سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای نے کہا خلیجی ممالک اب امریکہ کے فوجی اڈوں کیلئے ڈھال نہیں بنیں گے اب وقت کی سوئی کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی،اسرائیل زوال کی طرف بڑھ رہا ،مستقبل اسلامی قوموں کا ہے،امت مسلمہ وخطے کے ممالک مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلئے نظام تشکیل دیں،قوم نے جارح دشمن کو زور سے تھپڑ رسید کیا، مسلط کردہ جنگ میں بے بس کر دیا،مرگ برامریکہ ایران کا مستقل نعرہ رہے گا،دشمن ایران کوہتھیارڈالنے کے مجبور کرنے میں ناکام رہا۔
دریں اثنا گھانا میں ایرانی سفارتخانے نے کہاافزودہ یورینیم گھر میں ہے اور گھر میں ہی رہے گی،کینیا میں ایرانی سفارتخانے نے کہا ٹرمپ اب تک نیوکلیئر ڈسٹ تصور کے وہم میں مبتلا ہیں۔
امریکہ کے فضائی حملے،پاسداران انقلاب نے امریکی ایم کیو9 ڈرون مار گرایا



















