پاک چین دیرینہ دوستی لازوال رشتہ،تعلق ہر نسل کےساتھ مزید مضبوط ہوا ،بلاول بھٹو


کراچی: (بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاک چین دیرینہ دوستی کو لازوال رشتہ قرار دیتے ہوئے کہا تعلق ہر نسل کےساتھ مزید مضبوط ہوا ،تعلق باہمی اعتماد، مشترکہ وژن اور غیر متزلزل تعاون کی روشن مثال ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہ اپیپلز پارٹی کی قیادت نے پاک چین تعلقات کی بنیاد رکھنے اور مزید مضبوط بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا ،بھٹو شہید کے دور میں قائم ہونےوالا رشتہ ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہرا اور شہد سے زیادہ میٹھی دوستی کے طور پر جانا جاتا ہے،بینظیر شہیدنے جمہوری جدوجہد کی روایت کو آگے بڑھایا، فخر ہے چین کےساتھ دوستی ہر قسم کے علاقائی ،عالمی حالات کے باوجود ہمیشہ مضبوط اور مستقل رہی۔

چیئرمین پی پی نے کہا چین کےساتھ دوستی خارجہ پالیسی کا واحد پہلو جس پر ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کا مکمل اتفاق ہے،صدر آصف زرداری نے پاک چین تعلقات کو سی پیک کے دور میں داخل کیا، ثمرات دونوں ممالک حاصل کر رہے ہیں،تعاون کا اگلا مرحلہ دونوں ممالک کے عوام ،کاروباری حلقوں کےلئے نئے اور وسیع مواقع پیدا کرے گا۔