سیالکوٹ:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے فیلڈ مارشل کا دورہ ایران اشارہ معاملہ حل کے قریب،میرا خیال ہے مثبت نتیجے کے قریب آہستہ آہستہ پہنچے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہاخطے میں امن بشمول پاکستان اور دنیا میں جلد قائم ہو، ہم دنیا کو بہت بڑے بحران سے بچا رہے ہیں، پاکستان کی کوششیں کامیاب ہوں گی۔
خواجہ آصف نے کہا مہنگائی سے کوئی انکار نہیں جس طبقے کے وسائل محدود ہیں وہ زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، ہم ریکوری کے عمل میں تھے لیکن جنگ کی وجہ معیشت پر برے اثرات پڑے ، ریکوری کا عمل نہ صرف رکا بلکہ ریورس ہوئے ، امن اگر قائم ہوتا تو بڑی آسانی ہوگی،احساس ہے عام آدمی کو دو وقت کی روٹی بڑی مشکل سے میسر ہے۔
فیلڈ مارشل کا دورہ ایران اشارہ معاملہ حل کے قریب ہے:خواجہ آصف



















