یو اے ای میں پاکستانیوں کے روزگار محفوظ ہیں،چودھری سالک

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر چودھری سالک نے دبئی سے پاکستانی ورکروں کو ڈی پورٹ کئے جانے کی تردید کردی۔

چودھری سالک نے کہا پاکستانیوں کیلئے خلیجی ممالک میں ملازمت کے مواقع میں اضافہ ہو رہا ہے، سعودی عرب ،قطر سمیت کئی خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کی ڈیمانڈ بڑھ گئی،یو اے ای میں پاکستانیوں کے روزگار محفوظ ،کوئی بھی ڈی پورٹ نہیں ہوا۔

وفاقی وزیر نے کہاخلیج سمیت بیرونی ممالک میں پاکستانیوں کےلئے ملازمت کے مواقع میں بہتری آئے گی، پاکستانیوں کیلئے بیرون ملک روزگار کے نئے مواقع ڈھونڈ رہے ہیں، نئی مارکیٹس سے بیرون ملک پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔