نیویارک (مشرق نیوز) امریکی ریاست نیواڈا میں منعقد ہوئے مس امریکہ کے مقابلے کا تاج ریاست نبراسکا کی آڈی ایکرٹ کے سر سجا دیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مس امریکہ کے 74 ویں ایڈیشن کیلئے 50 حسیناوں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں 22 سالہ آڈی ایکرٹ کامیاب ہوگئیں، آڈی ایکرٹ پیشے کے اعتبار سے ایک مقامی کمپنی میں سوشل میڈیا اور مارکیٹنگ کوآرڈینیٹر ہیں۔
آڈی ایکرٹ کا بطور مس امریکہ انتخاب مس یو ایس اے کے انتظامی امور میں تبدیلیوں کے بعد ایک نیا آغاز سمجھا جارہا ہے، اس سے قبل مس امریکہ کا ٹائٹل کئی بار تنازعات کا شکار ہوچکا ہے۔ مثال کے طور پر 2023 میں ریاست یوٹاہ سے منتخب ہونے والی نویئلا فوگٹ نے بطور مس امریکہ استعفیٰ دیدیا تھا۔
موجودہ مس امریکہ آڈی ایکرٹ کو ایک جانے پہچانے چہرے کے طور پر دیکھا جارہا ہے، وہ ہسکر چیئر لیڈر سکواڈ کا بھی حصہ رہی ہیں اور ان کا شمار ڈیجیٹل سیفٹی کے حق میں آواز اٹھانے والوں میں ہوتا ہے۔ آڈی ایکرٹ اگلے ماہ 21 نومبر کو تھائی لینڈ میں ہونے والے مس یونیورس کے مقابلے میں امریکہ کی نمائندگی کریں گی۔
مس امریکا کا تاج ریاست نبراسکا کی آڈی ایکرٹ کے سر سج گیا



















