نیسلے نے پاکستان میں 60 ملین ڈالر اضافی سرمایہ کاری کااعلان کردیا


ڈیووس:(مشرق نیوز)معیشت کیلئے ایک اور اچھی خبر،نیسلے نے پاکستان میں 60 ملین ڈالر اضافی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیر خزانہ کی زیر صدارت بزنس راونڈ ٹیبل میں عالمی کمپنیوں کے سی ای اوز ،سربراہوں نے شرکت کی،معاشی اصلاحات، سرمایہ کاری کے مواقع و طویل مدتی ترقی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق نیسلے نے پاکستان میں 60 ملین ڈالر اضافی سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کو علاقائی پیداوار و برآمدی مرکز بنائیں گے،26 ممالک کو مصنوعات برآمد کی جائیں گی ،کمپنی نے پاکستان کی معاشی سمت پر بھرپور اعتماد کا اظہار بھی کیا۔