برطانیہ کی تیل، گیس، معدنیات نکالنے کیلئے 400 ملین ڈالر کی پیشکش

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان ،برطانیہ میں تیل و گیس اور معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا، برطانیہ نے جیولوجیکل سروے کےلئے 400 ملین ڈالر معاونت کی پیشکش کر دی۔

پیشرفت وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات میں سامنے آئی،وزیر برائے پٹرولیم نے کہا برٹش جیولوجیکل سروے اور جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے درمیان تعاون سے پاکستان کے منرل شعبے میں ترقی ہو گی، توانائی کے شعبے میں ادارہ جاتی استعداد بڑھانے کےلئے اقدامات جاری ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر نے جین میریٹ نے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں،ملاقات میں اوگرا کی تنظیم نو کےلئے تشخیصی جائزے پر مشترکہ غور کیا گیا جبکہ وفاقی وزیر نے آف شور تیل و گیس تلاش میں برطانوی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی،وفاقی وزیر نے کہا برطانوی کمپنیاں پاکستانی سرکاری اداروں کے ساتھ شراکت کر سکتی ہیں، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 8 تا 9 اپریل منعقد کیا جائے گا۔