سیالکوٹ:(بیورورپورٹ)امریکی ناظم الامورنیٹلی بیکر نے کہا ہے پاکستان ،امریکہ کے درمیان تجارتی روابط مسلسل بہتر،دوطرفہ تجارتی حجم 8ارب ڈالرسے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔
نیٹلی اے بیکر نے دورہ سیالکوٹ میں ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
سیالکوٹ چیمبرزآف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی ناظم الامور نے کہا امریکہ منصفانہ و متوازن تجارت کا خواہاں ،خوشحالی کے مواقع پیدا ہوں گے۔
پاک امریکہ تجارتی حجم8 ارب ڈالر سے متجاوز کرنے کا امکان



















