اسلام آباد: (بیورورپورٹ) آئینی عدالت نے ریمارکس دئیے سزا یافتہ افراد کیلئے رہائی فورس کی تشکیل پر سنجیدہ قانونی سوالات اٹھتے ہیں۔
چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے عمران خان رہائی فورس کی تشکیل کےخلاف دائر درخواست پر سماعت کی،عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے قرار دیاحکومت معاملے پر اپنا موقف واضح کرے،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا رہائی فورس کی تشکیل قانون و آئینی حدود سے متصادم ہو سکتی ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کیا کابینہ کی جانب سے کسی فورس کی تشکیل کی اجازت دی گئی ، وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کابینہ کی جانب سے کوئی اجازت نہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے وفاقی حکومت یقینی بنائے کسی قسم کی خلاف ورزی نہ ہو، سزا یافتہ افراد کیلئے فورس کی تشکیل پر سنجیدہ قانونی سوالات اٹھتے ہیں،وکیل نے موقف اختیار کیا وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا مقابلہ ڈاکووں سے ہے،عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے 10 روز میں جواب طلب کر لیا۔
سزا یافتہ افراد کیلئے فورس کی تشکیل پر سنجیدہ قانونی سوالات اٹھتے ہیں،آئینی عدالت



















