لاہور (اپنے نمائندے سے) سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میںآزاد جموں کشمیر کی سیاسی و انتظامی صورتحال پر تفصیلی ور و خوض کیا گیا،پارٹی کی سینئر قیادت نے بھی شرکت کی،نوازشریف نے کہان لیگ مسئلہ کشمیر پرواضح موقف رکھتی ،جموں کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے،ہمیشہ آزاد جموں کشمیر کے عوام کی آئینی و بنیادی حقوق اور تعمیرو ترقی کوترجیح دی ،آزاد جموں کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش ہے،آزاد کشمیر کے عبوری آئین ایکٹ 1974 کے مطابق مکمل شہری آزادیاں حاصل ہیں، عوام کی فلاح و بہبود کےلئے تمام تر کوششیں ،صلاحیتیں بروئے کار لانی چاہئیں،قائد ن لیگ نے کہا عوامی حقوق کےلئے آئین کے اندر رہتے ہوئے جدوجہد کرنی چاہیے،ن لیگ تمام جمہوری قوتوں کےساتھ ملکر اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی،جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ،صدمہ پہنچا ،ملک سب کا ،بھائیوں کی طرح رہنا ہے، کشمیریوں نے پاکستان کےلئے لازوال قربانیاں دیں، پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی جدوجہد کو اپنی سمجھا اور کردار ادا کیا،نوازشریف نے اپیل کی جموں کشمیر کے عوام پاکستان سے اپنا نظریاتی و فکری رشتہ برقرار رکھتے ہوئے پر امن رہیں، دھرنوں کو ختم کر کے بامقصد مذاکرات کریں،امید ہے آزاد کشمیر کے عوام، حکومت آزاد جموں کشمیر اور حکومت پاکستان تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر امن کی بحالی ،انتخابی عمل کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں گے، موجودہ حالات میں حکومت پاکستان ،دفاعی اداروں نے بے مثال کامیابیاں حاصل کیں،کامیابیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان ،آزاد جموں کشمیر میں بھائی چارے اور رواداری کی سیاست کو فروغ دینا چاہیے اور کسی طور بھی کسی منفی عمل کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔
کشمیری عوام پر امن رہیں، دھرنے ختم کر کے بامقصد مذاکرات کریں: نوازشریف


















