ریکارڈ ترسیلات زر سے کرنٹ اکاونٹ سرپلس، مئی میں 46کروڑ ڈالر بہتری

کراچی (بیورو رپورٹ) ریکارڈ ترسیلات زر و برآمدات کی بدولت مئی2026میں پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ دوبارہ سرپلس ہوگیا،سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا مئی مجموعی کرنٹ اکاونٹ سرپلس 25کروڑ 50لاکھ سے 26کروڑ ڈالر کے درمیان رہا،اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے 5.6 ارب ڈالر مالیت کی درآمدات کیں ،برآمدات 2.3 ارب ڈالر رہیں، نتیجے میں ماہانہ تجارتی خسارہ 3.3 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، مالی سال کے پہلے 11ماہ میں مجموعی درآمدات 54ارب ڈالر ،برآمدات 29.75ارب ڈالر رہیں،بیرونی کھاتوں کے توازن میں بہتری کا سب سے بڑا سبب ترسیلات زر میں غیرمعمولی اضافہ رہا، مئی 2026میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 4.2 سے 4.3 ارب ڈالر کے درمیان ریکارڈ ترسیلات وطن بھیجیں جو کسی بھی ایک ماہ میں موصول ہونے والی اب تک کی بلند ترین رقم ہے۔