کولمبو سٹیڈیم کے باہر گرین شرٹس کا راج،سبز ہلالی پرچم کی بہار

کولمبو :(مشرق نیوز) ٹی 20 عالمی کپ کے بڑے مقابلے کیلئے کولمبو میں کرکٹ کا جنون عروج پر جا پہنچا۔

پریماداسا سٹیڈیم کے اطراف پاکستانی شائقین کےساتھ بڑی تعداد میں سری لنکن مداح بھی گرین شرٹس پہن کر پاکستان کی حمایت کرتے دکھائی دئیے،سٹیڈیم کے باہر مختلف مقامات پر شائقین کی بڑی تعداد پاکستان ،سری لنکا کے پرچم ایک ساتھ لہراتی نظر آئی،شہر کے ہوٹلوں، ریستورانوں اور مارکیٹوں میں بھی غیر معمولی رونق ہے۔