احمد آباد،کولمبو: (مشرق نیوز)افریقہ ،افغانستان میں سنسنی خیز مقابلہ،پروٹیزنے دوسرے سپر اوور میں فتح اپنے نام کرلی۔
احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے، رائن ریکلٹن 61 ،کوئنٹن ڈی کوک 59 رنز بناکر نمایاں رہے،ہدف کے تعاقب میںپوری افغان ٹیم 20 ویں اوور میں 187 رنزپر آوٹ ہوگئی۔
مقابلہ ٹائی ہونے پر میچ سپر اوور میں چلا گیا،پہلے سپر اوور میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 17 رنز بنائے ،جنوبی افریقہ کی ٹیم نے آخری گیند پر چھکا لگا کر میچ پھر ٹائی کر دیا، دوسرے سپر اوور میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 23 رنز سکور کئے، ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 19 رنز پر چلتی بنی اور میچ پروٹیز نے جیت لیا۔
ادھر آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو باآسانی 67 رنز سے شکست دے دی،کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے 183 رنز بنائے،تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 16.5 اوورز میں 115 رنز پر ڈھیر ہوگئی،نیتھن ایلس اور ایڈم زمپا نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
چنئی میں کھیلے گئے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو30رنز سے ہرادیا،کالی آندھی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 196رنز کااچھا ٹوٹل بنایا،ردرفورڈ نے76رنز کی شاندار ننگز کھیلی،ہدف کے تعاقب میں پوری انگلش ٹیم166پر واپس لوٹ گئی،گنیش موتی نے 3کھلاڑیوں کاشکار کیا۔
2سپر اوور،افغانی ڈھیر،پروٹیز فاتح،آسٹریلیا،کالی آندھی بھی کامیاب



















