PSLمیں نئی تاریخ رقم، پہلی مرتبہ کھلاڑیوں کی آکشن سے سلیکشن


لاہور: (سپورٹس رپورٹر) PSLمیں نئی تاریخ رقم،ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقدہ تقریب میں پہلی مرتبہ 8 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ کےلئے ڈرافٹنگ کی بجائے آکشن کے ذریعے کھلاڑیوں کی سلیکشن کی گئی۔

آل راونڈرز کی پہلی لاٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے آل راونڈر فہیم اشرف کو 8 کروڑ 50 لاکھ میں خرید لیا،عماد وسیم، جنید، مہدی حسن میراز، حسین طلعت، آصف آفریدی، دانش عزیز، ذیشان کوکسی فرنچائز نے نہیں لیا۔

دوسری لاٹ میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز نے 7 کروڑ 90 لاکھ ،سابق جنوبی افریقی کھلاڑی رائیلی روسو کو 5 کروڑ 55 لاکھ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،جہانزیب سلطان کو سیالکوٹ سٹالینز نے 60 لاکھ میں اپنی ٹیم کاحصہ بنایا،منرو، عمیر بن یوسف، کامران غلام، جارج منسی ،سعود شکیل جیسے کھلاڑیوں کو کوئی خریدار نہ ملا۔

تیسری لاٹ میں ایم علی کو 2 کروڑ 15 لاکھ میں حیدرآباد ،حارث روف کو 7 کروڑ 60 لاکھ میں لاہور قلندرز نے خریدا،انگلینڈ کے کرس جارڈن میں کسی فرنچائز کی جانب سے دلچسپی ظاہر نہیں کی گئی،سلمان علی آغا،فخر زمان ،ڈیرل مچل ،میکس برائنٹ ،خرم شہزاد ،ایم عامرودیگر کھلاڑیوں کو مختلف رقوم میں خریدا گیا۔

قبل ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پلیئرز تقریب میں آمد پر تمام فرنچائز مالکان نے بھرپور استقبال کیا،محسن نقوی نے تمام فرنچائز مالکان کو قومی ٹیم کی ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کی مارخور والی سپیشل کسٹمائزڈ ٹی شرٹس بطور تحفہ پیش کیں۔