پرانا حساب چکتا،شاہینوں نے امریکہ کو پچھاڑ کر دوسری کامیابی سمیٹ لی

کولمبو،چنئی،نئی دہلی:(مشرق نیوز)پرانا حساب چکتا،شاہینوں نے امریکہ کو 32رنز سے پچھاڑ کر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی۔

کولمبو میںکھیلے گئے میچ میںامریکہ نے پہلے باﺅلنگ کافیصلہ کیا،پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان 73 رنز بناکر نمایاں رہے،بابر اعظم 32گیندوں پر46،شاداب خان نے12 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیلی،امریکہ کی جانب سے شیڈلے وین شاک وک نے4 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں امریکہ کی ٹیم158رنز تک محدودرہی،عثمان طارق3،شاداب2،شاہین،ابرار،نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا،پاکستان نے 32 رنز سے کامیابی حاصل کرکے امریکہ سے2024 کی شکست کا بدلہ لے لیا۔

دریں اثنانیدر لینڈز نے نمیبیا کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی فتح کامزہ چکھ لیا،نئی دہلی کے ارون جیٹلے سٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے نمیبیا کو بیٹنگ کی دعوت دی، نمیبیا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔

نیدر لینڈز کی ٹیم نے 157 رنز کاہدف 18ویں اوو ر میں حاصل کرلیا،بیس دی لیڈ نے 48 گیندوں پر 5 چوکوں ، 4 چھکوں کی مدد سے 72 رنز کی فتح گر اننگز کی کھیلی۔

ادھر نیوزی لینڈ نے متحدہ عرب امارات کو 10 وکٹوں سے شکست دےدی،چنئی میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 173 رنز بنائے،وسیم 66سکور کےساتھ نمایاں رہے،جواب میں کیوی بیٹر ٹم سائفرٹ اور فن نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 174رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 16 ویں اوور میں پورا کر لیا،جیت کےساتھ نیوزی لینڈ نے بھی ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی ۔