پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے وزیراعظم کی جانب سے دعوت ملی ہے، صوبے کا مقدمہ سامنے رکھوں گا۔
خیبرامن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں،گورنر راج لگانے کی سازشیں ہو رہی ہیں، مجھے عدالتوں سے نااہل یا راستے سے ہٹا دیا جائےگا۔
سہیل آفریدی نے کہا وفاق نے ماضی میں آئی ڈی پیز کے اربوں روپے ہڑپ کیے، میں نے 4 ارب مختص کیے تو وفاق مجھ پر کرپشن کے الزامات لگا رہاہے، 4 ارب نہیں متاثرین کےلئے 100 ارب دیں گے،تمام قبائلی اضلاع جاکر اسلام آباد میں دھرنے پر رائے لوں گا۔
وزیراعظم کی دعوت ملی ہے، صوبے کا مقدمہ سامنے رکھوں گا،سہیل آفریدی



















