باڑہ جرگہ چارج شیٹ،کے پی حکومت معافی مانگے،وفاقی وزرا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی وزرا نے کہا ہے باڑہ سیاسی جرگہ چارج شیٹ،کرپشن بے نقاب،کے پی حکومت معافی مانگے۔

اپنے بیان میںوزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا باڑہ سیاسی جرگے نے صوبائی حکومت پر بدعنوانی کے الزامات لگائے، نقل مکانی کرنے والے افراد کیلئے رکھے گئے 4 ارب کہاں گئے؟ ،کے پی حکومت سیاست کیلئے تیراہ کے لوگوں کواستعمال ضرور کرے گی،قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، خیبرپختونخوا حکومت کو معذرت کرنا ہوگی۔

عطا تارڑ نے کہاجرگے کے مطالبات پر کے پی حکومت معافی مانگے ، جرگے نے درست سوالات اٹھائے ، سردیوں میں ہجرت ہوتی تو سہولت دی جاتی ہے، فوج لوگوں کو بچانے نہ آئے تو کوئی پرسان حال نہ ہو،صوبائی حکومت نے اپنی ذمہ داریاں چھوڑدیں، وفاقی حکومت نے نقل مکانی کرنے والے افراد کو ہر ممکن مدد کا کہا اب لوگ وفاق ،فوج کی طرف دیکھ رہے ہیں، لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے خیبر پختونخوا کا بیانیہ جھوٹ ثابت ہوگیا، صوبائی حکومت نے فرائض نبھانے کی بجائے پروپیگنڈا کیا ،تیراہ کے عوام سے کیے وعدے پورے نہیں کیے گئے،امن قائم کرنے کیلئے جانےوالی فورسز پر بہتان تراشی کی گئی،صوبائی حکومت نے ہسپتال ،سکول بھی نہیں بنائے،جرگے کے بعد معافی مانگے۔