اسلام آباد (بیورو رپورٹ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور اپوزیشن اتحاد سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے عمران خان کے معاملے میں کسی بھی غفلت یا تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا،حزب اختلاف قومی اسمبلی اور سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس نے حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کی تصدیق پر سخت ردعمل دیا،محمود خان اچکزئی نے کہا عمران خان کو فیملی اور ذاتی معالجین کے علم کے بغیر ہسپتال منتقل کرنا مجرمانہ غفلت ہے، قیدی کی صحت و جان کی ذمہ داری مکمل طور پر قید میں رکھنے والوں پر عائد ہوتی ہے،عمران خان کو بغیر اطلاع ہسپتال منتقل کرنا آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیرنا ہے، عدالتی احکامات کے باوجود ذاتی ڈاکٹروں تک رسائی نہ دینا بے آئینی کی بدترین مثال ہے،سینٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا عمران خان کو ذاتی معالجین اور اہلخانہ سے دور رکھنا غیر انسانی اقدام ہے، ایک قیدی کو لاعلم رکھ کر ہسپتال منتقل کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، عمران خان کی صحت کے معاملے پر کسی قسم کا ابہام قبول نہیں کیا جائےگا،تمام حقائق سامنے لائے جائیں، قوم 8 فروری کو شٹر ڈاو¿ن ہڑتال کرے۔
عمران کی صحت کے معاملے پر غفلت برداشت نہیں:اچکزئی



















