پنجاب میں لوڈشیڈنگ کاجن بے قابو،ہر گھنٹے بعد بجلی غائب


لاہور:(اپنے رپورٹر سے)پنجاب میں لوڈشیڈنگ کاجن بے قابو،ہر گھنٹے بعد بجلی غائب، الیکٹرک بس سروس گھنٹوں معطل رہی۔

ذرائع کے مطابق لیسکو کاشارٹ فال 500 میگاواٹ تک جاپہنچا،جنریشن میں کمی ،شدید دھند کے باعث ٹرانسمیشن لائنوں کی ٹرپنگ بھی بڑی وجوہات میں شامل ہیں،بجلی کی غیر اعلانیہ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہو گئے۔

مین ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کی وجہ سے الیکٹرک بسوں کی سروس 14گھنٹے معطل رہی،پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے زیر انتظام ای وی بسوں کو چارج نہ کیا جاسکا، شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔