اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ کی مبینہ قید تنہائی کےخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
بیٹی مبشرہ خاور مانیکا نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر درخواست میںموقف اختیار کیا میری والدہ کو غیر قانونی طور پر قید تنہائی میں رکھا گیا ،آئین میں دئیے گئے بنیادی حقوق بری طرح متاثر ہو رہے ہیں،قید تنہائی میں رکھنے کے اقدام کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔
بشریٰ کی قید تنہائی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر



















