ایران کےخلاف اقتصادی جنگ کا اعلان، حمایتی ممالک بھی زد میں آئینگے، ٹرمپ

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کےخلاف معاشی جنگ کااعلان کردیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا ایران کو معاہدے کےلئے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ مواقع دئیے ،فائدہ نہیں اٹھایا گیا،بات چیت اب وقت کاضیا ع ،ایران کی بحریہ و فضائیہ کو شدید نقصان پہنچ چکا ،فوجی تنصیبات تباہ ،معیشت انتہائی کمزور حالت میں ہے،ایران کو مالی یا تجارتی سہولت فراہم کرنے والے ممالک کو بھی سخت معاشی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹرمپ نے کہاامریکہ اب ایران کےخلاف کسی بھی ملک کےخلاف کی جانے والی سب سے تباہ کن اقتصادی کارروائی شروع کر رہا ہے ،غیر معمولی پیمانے پر اقتصادی جنگ اور ایران کو عالمی سطح پر تنہا کرنا شامل ہوگا،اتحادی ایران کو تنہا کرنے کیلئے امریکہ کا ساتھ دیں،تاریخی اقدامات ایران کو عالمی سطح پر طاقت کے استعمال ،دہشتگردی کی مبینہ معاونت سے روکنے کی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچائیں گے، ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔