عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچیں

لندن،نیویارک:(بیورورپورٹ)امریکہ،ایران بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں3 فیصد اضافے سے ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت 2.77 یا 3.14 فیصد اضافے کےساتھ 90.87 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی،امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 2.35 ڈالر یا 2.85 فیصد اضافے کے ساتھ 84.84 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ،دوسری جانب امریکہ میں بھی قیمتیں بڑھیں،پٹرول کی فی گیلن قیمت 4 ڈالر سے زائد ہوگئی۔