رینجرز کیمپ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت پورا سہولت کار نیٹ ورک پکڑا گیا


کراچی: (بیورورپورٹ)کراچی میںرینجرز کیمپ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ قاری بشیر سمیت پورا سہولت کار نیٹ ورک پکڑا گیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار، آئی جی جاوید عالم اوڈھو اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہادہشتگردوں کو ہینڈلر افغان سرزمین سے ہدایات دے رہے تھے، ہتھیار فراہم کرنےوالے سمگلرز بھی گرفتار کر لیے، خارجی دہشتگرد جانان نے رینجرز کیمپ کے دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑایا، باقی 3دہشتگرد اندر داخل ہوئے، حملہ کرنےوالا دہشتگرد باجوڑ کا رہنے والا اور3افغان شہری تھے، چاروں دہشت گردوں کو تربیت، اسلحہ اور بارود افغانستان سے فراہم کیا گیا۔

حکام نے کہا گرفتار سہولت کاروں کی بھارتی پراکسی جماعت الاحرارکے ٹریننگ کیمپ میں حملے کی تیاری اور بیان ریکارڈ کرانے کی ویڈیو بھی برآمد کرلی،زخمی حالت میں گرفتار دہشت گرد عثمان نے دوران تفتیش مختلف تربیتی کیمپس میں تربیت حاصل کرنے کا اعتراف کرلیا۔