اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کاسعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ،دوحہ میں ہونے والے حالیہ ثالثی مذاکرات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے مذاکرات میں ہونےوالی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ایران ،امریکہ کے درمیان بات چیت مستقبل قریب میں بھی جاری رہے گی۔
سعودی وزیر خارجہ نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر عملدرآمد کےلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، دونوں رہنماوں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کےلئے رابطے و تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
پاکستان،سعودی عرب امریکہ ایران مذاکرات میں پیشرفت سے مطمئن



















