کابل:(مشرق نیوز)عالمی جریدے نے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کوپورے خطے کیلئے بڑا خطرہ قراردےدیا۔
دی ڈپلومیٹ نے کہاعالمی برادری کو خطرے کی شدت تسلیم کرنے کیلئے مزید کتنی دہشتگردی درکار ہے؟ دہشتگرد گروہوں کی موجودگی کے واضح ثبوتوں کے باوجود دنیا کارروائی کرنے میں ناکام رہی ،افغان طالبان سے عبوری تعلقات کے باوجود بعض ممالک کے سکیورٹی ادارے شدید تشویش کا شکار ،افغانستان میں خواتین کو کم بنیادی حقوق دیئے جاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں، عالمی برادری کوافغان طالبان کی دہشتگردانہ پالیسیوں کیخلاف زبانی جمع خرچ کی بجائے سخت ترین رویہ اپنانا ہوگا۔
افغانستان میں موجود دہشتگرد پورے خطے کیلئے بڑا خطرہ ہیں،عالمی جریدہ



















