مونال ریسٹورنٹ کی مسماری،آئینی عدالت کے سپریم کورٹ فیصلے پر سوالات

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) آئینی عدالت نے مونال ریسٹورنٹ فوری کھولنے کی استدعا مسترد کر دی۔

سی ڈی اے کی نظرثانی درخواست پر سماعت جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کی، وفاقی حکومت نے مونال ریسٹورنٹ مسمار کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی حمایت کر دی،آئینی عدالت نے مونال ریسٹورنٹ مسمار کرنے کے سپریم کورٹ فیصلے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہاسپریم کورٹ فیصلے کے مطابق جانوروں کے حقوق ہیں لیکن انسانوں کے نہیں۔