لاہور:( وقائع نگار)وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروںصدر نعیم حنیف، سیکرٹری قمر بھٹی اور پوری باڈی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی آزادی صحافت و صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے طویل و قابل قدر جدوجہد ہے، پی یو جے نے ہمیشہ صحافی برادری کے مسائل کے حل کےلئے صف اول کا کردار ادا کیا اور ہر مشکل وقت میں صحافیوں کی موثر آواز اٹھائی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا پنجاب حکومت صحافیوں کے تحفظ، فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کےلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ترجیحات میں صحافی برادری سرفہرست،حقوق کاتحفظ،مسائل حل کرینگے،حکومت عملی اقدامات جاری رہیںگے۔
وزیر اطلاعات نے کہا امید ہے پی یو جے کی نومنتخب باڈی خلوص نیت ،پیشہ ورانہ ذمہ داری کےساتھ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ ،مسائل کے حل کےلئے بھرپور کردار ادا کرے گی تاکہ صحافتی اقدار کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
وزیر اعلیٰ کی ترجیحات میں صحافی برادری سرفہرست ہے،عظمیٰ بخاری



















