کولمبو:(مشرق نیوز)بیٹنگ چلی نہ باﺅلنگ،شاہین پھر ڈھیر،بھارت نے ایک اورشکست سے دوچار کردیا۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کافیصلہ کیا، بھارت نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے،ابھیشک شرما، ہاردک پانڈیا صفر، کپتان سوریا کمار یادیو 32،شیوم دوبے ،27،رینکو سنگھ نے 11رنز بنائے۔
وکٹ کیپر بلے باز اشان کشن نے40گیند پر77رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی ،3چھکے ، 10چوکے جڑے،پاکستانی باﺅلر اشان کشن کے سامنے بے بسی کی تصویر بنے رہے،صائم ایوب نے 3کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا،مایہ ناز فاسٹ باﺅلر شا ہین آفریدی نے صرف 2اوورز میں 31رنز دئیے۔
ہدف کے تعاقب میں قومی بلے بازوں کے ہاتھ پاﺅں پھول گئے تو چل میں آیا کے ڈگر پر چلتے ہوئے واپس لوٹتے رہے،تجریہ کار بابر اعظم ایک بار پھر ٹیم کو بیچ منجدھار میں چھوڑ کرصرف5رنز پرواپس لوٹے،پاکستان کی جانب سے عثمان خان44رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے،قومی ٹیم 18اوور میں114رنز پر ڈھیر ہوگئی،بھارت نے میچ61رنز سے جیت کر سپر ایٹ میں رسائی حاصل کرلی۔
بیٹنگ چلی نہ باﺅلنگ،شاہین پھر ڈھیر،بھارت کے ہاتھوں ایک اور شرمنا ک شکست


















