تیل و گیس کا لائسنس دینے والے ادارے کا ڈیٹا غیر محفوظ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)تیل و گیس کی دریافت کا لائسنس دینے والے ادارے کا ڈیٹا غیر محفوظ ،آڈیٹر جنرل نے ڈائریکٹرجنرل پٹرولیم کنسورشیم کے ڈیٹا سکیورٹی پر سوالات اٹھا دیئے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق حساس معلومات کے تحفظ کےلئے ڈیٹا سکیورٹی پالیسیوں کا فقدان ، سائبر خطرات میں اضافے کا خدشہ،اضافی تصدیقی نظام بھی موجود نہیں،خودکار مانیٹرنگ نہ ہونے سے سائبر حملوں کا بروقت پتہ لگانے کی صلاحیت بھی نہیں، تکنیکی ڈیٹا انکرپٹ نہ کرنے سے حساس معلومات غیرمجاز افراد تک پہنچنے کا خطرہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیٹا انکرپشن کے فقدان سے ڈیٹا لیک سسٹم کمپرو مائز کا سبب بنے گا، سائبرسکیورٹی کنٹرولزکی کمزوریوں نے معلوماتی نظام کو خطرات سے دوچار کردیا۔