لاہور:( وقائع نگار)رمضان کے دوران ہر قسم کی احتجاجی تحریک موخر کردیں،کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماﺅں نے خط لکھ دیا۔
شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چودھری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید نے خط میں کہارمضان المبارک کے تقدس کے پیش نظر ہر قسم کی احتجاجی تحریک کو موخر کیا جائے،صدرآصف زرداری کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں،بانی پی ٹی آئی باوقار طریقے سے مشکل حالات میں جیل کاٹ رہے ہیں، حکومت صحت پر سیاست بند کرے۔
اسیر پی ٹی آئی رہنماﺅں نے کہا بانی پی ٹی آئی کی بہنوں ،ذاتی ڈاکٹرز کو اعتماد میں لےکر علاج کرایا جائے، تحریک تحفظ آئین پاکستان سے گزارش ہے پارلیمان میں بھرپور سیاست کرے۔
رمضان میں احتجاج موخر کردیں،پی ٹی آئی رہنماﺅں کا جیل سے خط



















