کینیڈا ،سکول ،گھر میں خاتون کی فائرنگ، حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک


اوٹاوا:(مشرق نیوز)کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے ہائی سکول ،گھر میںخاتون کی فائرنگ،حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک ،27 زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ برٹش کولمبیا میں ٹمبلر رج کے ہائی سکول میں پیش آیا ،6 افراد کی لاشیں ملیں ،ایک زخمی شخص ہسپتال لےجاتے راستے میں دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق مزید 2 افراد گھر میں مردہ پائے گئے،شدید زخمی 2 افراد کو ائیرلفٹ کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا، حالت تشویشناک ہے،پولیس کے مطابق حملہ آور ممکنہ طور پر خاتون تھی، فائرنگ کرنے کے بعد خودکشی کرلی،تحقیقات شروع کردیں۔