پٹرولیم لیوی کے نام پر عوام کو کھربوں روپے کا نقصان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پٹرولیم لیوی کے نام پر عوام کو کھربوں کا نقصان ،انکشاف پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں ہوا۔

عوام کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچانے جانے کے انکشاف پر آڈٹ حکم نے بتایا پٹرولیم لیوی وصول نہ کرنے کی لمبی فہرست ہے،ڈی جی آئل کی جانب سے پٹرولیم لیوی وصول کرنے کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا انفورسمنٹ میکانزم موجود نہیں ۔

چیئرمین کمیٹی نے ریمارکس دیے یعنی جو دے اس کا بھلا جو نہ دے اس کا بھی بھلا، اتنے اہم سیکٹر میں ٹیکسیشن کا نظام کیسے چلایا جا رہا ہے؟شازیہ مری نے کہا اتنی بڑی رقم عوام سے پٹرولیم لیوی کی مد میں حاصل کی جاتی ہے،پبلک اکاونٹس کمیٹی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا اتنی بڑی رقم عوام سے حاصل کر کے حکومت کو ادائیگی نہیں کی جاتی،پبلک اکاونٹس کمیٹی نے حکومت کو قانون سازی میں بہتری کی سفارش کر دی۔