اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے تیل سپلائی کو ٹرانسپورٹ سے پائپ لائن پر منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا منصوبے پر عملدرآمد سے ٹرانسپورٹ اخراجات کم،صارفین کو ریلیف ملے گا،پلان کے تحت پہلے مرحلے میں فیصل آباد سے ٹھلیاں پائپ لائن بچھائی جائےگی، غیرقانونی آئل سپلائی چین کو روکنے کیلئے ٹریکر نظام پر عملدرآمد کا بھی آغاز کر دیا۔
وفاقی وزیر نے کہا پٹرولیم سیکٹر میں اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد سے گیس قیمتوں میں استحکام آیا، گیس سیکٹر کے گردشی قرض کا فلو زیرو کر دیا ،سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری لانے کیلئے اقدامات کئے گئے، آئل سپلائی چین ،آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے مسائل پر توجہ ہے،ایل پی جی انڈسٹری پر نئی پالیسی بنائی جائےگی۔
تیل سپلائی کی ٹرانسپورٹ سے پائپ لائن پر منتقلی کا منصوبہ



















