سیول (مشرق نیوز) جنوبی کوریا ایڈوانسڈ انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین نے ایک ایسا طبی پاو¿ڈر تیار کیا ہے جو زخم پر براہِ راست چھڑکنے پر صرف ایک سیکنڈ کے اندر ایک مضبوط حفاظتی خون روکنے والی تہہ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ اس نئے پاوڈر کا نام AGCL Powder ہے جو بنیادی طور پر ایک نئے قسم کا ہیمرسٹک ایجنٹ ہے جو بہتے خون کو روکنے والا مادہ ہے۔
اسے سیدھے زخم پر چھڑکنے سے یہ خون کے ساتھ تعامل کے فوراً بعد ایک مضبوط ہائیڈروجل تہہ میں تبدیل ہو جاتا ہے جو خون بہنا فوراً روک دیتا ہے۔ پاو¿ڈر میں شامل اجزا خون میں موجود کیلشیم آئنز کے ساتھ تیز رفتار کیمیائی رد عمل کرتے ہیں۔ رد عمل کے نتیجے میں پاو¿ڈر سیکنڈوں میں ہائیڈروجل میں بدل جاتا ہے اور مضبوط فزیکل بارئیر بناتا ہے جو زخم کو فوری طور پر سیل کر دیتا ہے۔
اسے گہرے اور غیر ہموار زخموں پر بھی مو¿ثر طریقے سے لگایا جا سکتا ہے۔ یہ اسپرے قدرتی اور بایو کمپی ٹیبل مواد سے تیار، محفوظ اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتا ہے۔ درجہ حرارت یا نمی کے سخت حالات میں بھی دو سال تک موثر رہتا ہے جو اسے جنگی میدان، آفت زدہ علاقوں اور ایمرجنسی میڈیکل سیٹنگز میں استعمال کیلئے بہت کارآمد بناتا ہے۔
صرف ایک سیکنڈ میں گہرے زخم سے بہتے خون کو روکنے والا سپرے تیار



















