گوہاٹی (مشرق نیوز) گوہاٹی ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم مشکلات میں گھر گئی، ایک بار پھر ہوم گراونڈ میں وائٹ واش کا خطرہ منڈلانے لگا۔ جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز 260 رنز 5 کھلاڑی آوٹ پر ڈکلیئر کرکے بھارت کو جیت کیلئے 549 رنز کا ہدف دیدیا۔
ٹرسٹان سٹبز 94، ٹونی ڈی زورزی 49، رائن ریکلٹن 35، ایڈن مارکرام 29 اور کپتان ٹمبا باووما 3 رنز بناکر آوٹ ہوئے جبکہ ویان ملڈر 35 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجا نے 4 اور واشنگٹن سندر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
گوہاٹی ٹیسٹ: بھارت ایک بار پھر ہوم گراونڈ میں وائٹ واش کے دہانے پر



















