نیند کیلئے استعمال کیا جانیوالا عام سپلیمنٹ ہارٹ فیل ہونےکا سبب

نیویارک (مشرق نیوز) ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ نیند کیلئے استعمال کئے جانے والے سپلیمنٹ میلاٹونن ہارٹ فیلیئر کے سبب ہسپتال میں داخلے کا سبب بن سکتا ہے۔ میلاٹوننس ایک ہارمون ہے جو جسم ہمارے نیند کے سائیکل کو قابو میں رکھنے کیلئے بناتا ہے اور اس کا مصنوعی ورژن عموماً بے خوابی اور جیٹ لیگ سے نمٹنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

چونکہ اوور دی کاونٹر ادویات کو ریگولیٹ نہیں کیا جاتا اس لیے میلاٹونن کے مختلف برانڈز اس کو مختلف طاقت کے ساتھ فروخت کر سکتے ہیں جس کے جسم پر مختلف طویل مدتی اثرات ہو سکتے ہیں۔ ان خطرات کو سمجھنے کیلئے محققین نے پانچ برس تک بے خوابی میں مبتلا 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد (جنہوں نے کم از کم ایک برس تک میلاٹونن کا استعمال کیا تھا) کے صحت کے ریکارڈز کا جائزہ لیا اور اس کا موازنہ ان افراد کے ڈیٹا کے ساتھ کیا جو بے خوابی کے باجود میلاٹونن نہیں لیتے تھے۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ مریض جنہوں نے 12 ماہ یا اس سے زیادہ عرصے تک میلاٹونن کا استعمال کیا تھا ان میں یہ دوا نہ استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں ہارٹ فیلیئر کے امکانات تقریباً 90 فیصد زیادہ تھے۔