لاہور: (ایجوکیشن رپورٹر) لاہور لیڈز یونیورسٹی کے 9ویں کنونشن کے تیسرے و آخری روز کی پروقار تقریب ڈی ایچ اے فیز 5کماہاں روڈ کیمپس میں ہوئی، طلبہ و طالبات، والدین، اساتذہ، صنعت و تجارت سے وابستہ شخصیات و معزز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ تھے۔
ویڈیو لنک کے ذریعے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا تعلیم یافتہ نوجوان پاکستان کا اصل سرمایہ ہیں،لاہور لیڈز یونیورسٹی کا نوجوانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق علم و مہارت فراہم کرناملکی ترقی و استحکام کی ضمانت ہے۔
عطا تارڑ نے فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا اپنی صلاحیتوں سے نہ صرف خود بلکہ ملک کو بھی ترقی کی راہ پر گامزن کریں،صدر لاہور ویمن چیمبر آف کامرس فلاحت عمران نے خطاب میں کہا خواتین کو اعلیٰ تعلیم ،کاروبار کے میدان میں نمایاں کردار ادا کرنا ہوگا،لیڈز یونیورسٹی کی طالبات نے مختلف شعبوں میں اپنی قابلیت و محنت سے ثابت کیا خواتین قوم کی تعمیر و ترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ ہیں۔
457 طلبہ و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں، 187 ایم فل ،285 بی ایس کے گریجویٹس شامل تھے، نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں عامر رفیق بٹ، طاہر علی، محسن تجمل قادری، عائشہ حنیف، انعم یاسین ،تحمینہ مجید کو گولڈ میڈل دئیے گئے، 27 طلبہ کو فاونڈر میڈل سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا،تقریب میں مسز ساجدہ فاروق اور اسد منظور بٹ سمیت فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی،وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم احمد بھٹی نے کہا لاہور لیڈز یونیورسٹی تحقیق و تخلیقی تعلیم کے ذریعے عالمی معیار کے ماہرین پیدا کر رہی ہے۔
چیئرمین میاں ظہور وٹو نے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا نوجوانوں کو عملی زندگی کے چیلنجز کیلئے تیار کرنا یونیورسٹی کا بنیادی مشن ہے،تقریب کے اختتام پر مہمانان خصوصی کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں، اساتذہ ،طلبہ نے کامیاب کنونشن پر یونیورسٹی انتظامیہ کو مبارکباد دی۔
بھارتی سورما گھر میں ڈھیر،افریقہ نے غرور خاک میں ملا دیا،انگلینڈ نے لنکا کو دبوچ لیا
فلوریڈا ،صدر ٹرمپ کی رہائشگاہ میں داخلے کی کوشش کرنے والا شخص ہلاک
پائیدارترقی اگلا ہدف، چینی تعاون رفتار بڑھائے گا، علی پرویز ملک
گرین لینڈ نے امریکی صدر کی بحری طبی مرکز کی پیشکش ٹھکرادی
طالبان ،بی ایل اے دہشتگرد تنظیمیں ،سختی کےساتھ نمٹاجائے،اپوزیشن اتحاد
بنگلہ دیش میں انتقال اقتدار کے بعد قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس طلب
پاکستان ،بنگلہ دیشی کا تعاون و کثیرالجہتی فورمز پر اشتراک بڑھانے پر اتفاق
پاکستان کے افغانستان میں فضائی حملے،خوارج کے 7 مراکز تباہ،80سے زائد دہشتگرد ہلاک
پنجاب میں بغیر اجازت سرکاری تنصیبات اتارنا یا خرید و فروخت جرم
ایم کیو ایم غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرے،سندھ حکومت



















