کراچی:(بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے پیپلز پارٹی سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے عبرتناک انجام سے سبق سیکھے،پورے ملک کے عوام اہل کراچی کی جدو جہد میں پشت پر ہیں،قابض میئر کو قابض میئر اور قابض سسٹم کو قابض سسٹم ہی کہا جائےگا۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہاریاستی جبر پوری دنیا کے سامنے بے نقاب،پیپلز پارٹی ،ایم کیو ایم نے شہر کو سیاسی طور پر تنہا کردیا ،پولیس کے وحشیانہ تشدد ، شیلنگ ولاٹھی چارج کے بعد رکن سندھ اسمبلی ایم فاروق سمیت 50 سے زائد کارکن گرفتار و لاپتہ ہیں،پولیس شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار نہ بنے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا دہشتگردی کسی صورت قبول نہیں، احتجاج جاری رہے گا،وڈیرہ مائنڈ سیٹ اور قابض سسٹم کو پیچھے ہٹانے پر مجبور ہوں گے،بچے گٹر میں گر کر مررہے ہیں، گل پلازہ میں آگ لگی تو حکمران لوگوں کو بچا نہیں سکے، آصف زرداری ،بلاول بھٹو صورتحال کو دیکھیں ورنہ معاملہ ہاتھ میں نہیں رہے گا۔
پیپلز پارٹی شیخ حسینہ واجد کے عبرتناک انجام سے سبق سیکھے، حافظ نعیم الرحمن



















