عمران خان کی صحت کے معاملے پر غفلت برتی جارہی ہے،پاکستان بار کونسل

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان بار کونسل نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر دیا۔

پی بی سی نے کہا معاملے پر حکومت بالخصوص جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے غفلت برتی جارہی ہے،اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کی صحت کو سنجیدگی سے لیا نہ ہی اہلخانہ کو آگاہ کیاگیا ،آنکھ و طبی معائنہ بہترین ڈاکٹروں سے کرایا اورسپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔