لاہور:(کرائم رپورٹر)پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کو قتل کرنےوالے شوٹر کی تلاش،موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ جعلی نکلی۔
پولیس ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز سے موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ کا کوئی ریکارڈ نہیں مل سکا، شوٹرز نے جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی،سیف سٹی ،پرائیویٹ کیمروں کی مدد سے شناخت کی جا رہی ہے، کچھ افراد کو حراست میں لے لیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا کے مطابق زیر حراست ملزموں سے تفتیش شروع کردی، کیس میں 5 افراد نامزد ہیں، جلد مرکزی ملزموں تک پہنچ جائیں گے۔
عبداللہ طاہر کو قتل کرنےوالے شوٹر کی تلاش،موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ جعلی نکلی


















