پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر وافر ،صوبائی حکومتیں فراہمی یقینی بنائیں،این سی ایم سی


لاہور،اسلام آباد:(کامرس رپورٹر،بیورورپورٹ) آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پمپس کو ایندھن کی سپلائی محدود کردی۔

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سینٹرل پنجاب کے صدر چودھری نعمان مجید نے کہا شہر میں طلب کے مقابلے میں صرف 50 فیصد تیل سپلائی کیا گیا، عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہونے کے باعث سپلائی کم کی گئی۔

،دوسری جانب نیشنل کوآرڈی نیشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (این سی ایم سی) کے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کا جامع جائزہ لیا گیا،اجلاس میں وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، این سی ایم سی کے اراکین ، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل، ممبر کسٹمز ایف بی آر، اوگرا و متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

بریفنگ دی گئی ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں اور طلب پوری کرنے کےلئے سٹاک کافی ہے،صوبائی حکومتیں ذخیرہ اندوزی روکے اور عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائیں۔