بلوچستان میں آپریشن شعبان،مزید 4دہشتگرد جہنم واصل


راولپنڈی :(بیورورپورٹ)بلوچستان میں آپریشن شعبان،سکیورٹی فورسز نے مزید 4دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے فتنہ الخوارج کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا ،آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 83 ہوگئی ،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن جاری رہے گا۔